حالات حاضرہ ریاست اور سیاست

آنکھیں ہیں تو دیکھ عالمِ دو رنگ کے منظر


جناب طاہر القادری اور ان کے معزز پیروکارین سے چند سوالات

کتاب لاریب قرآن حکیم سے ثابت ہے کہ 25 دسمبر ولادت عیسی علیہ السلام کا دن ہے ہی نہیں ۔۔ تو ایک قرانک سکالر و مفسراور عظیم دینی دانشور حضرت قادری صاحب صلیبیوں کے” ہیپی کرسمس” منانے پربضد کیوں ہیں؟ منہاج القرآن جیسے اسلامی ادارے میں صلیبوں سے مزین پادریوں کی مشرکانہ عبادت اورمہناج القرآن کے خادمین کا ان کی اقتدا میں صلیبی انداذ اپنانے کا شرعی جوازکیا ہے؟ اس دن عیسائیت کے دجالی نظریہ “میری کرسمس” کے بینر لگا کر یوم ولادت منانے یا ناپاک گرجا گھروں میں محافل میلاد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے انعقاد کا کیا جواز کیا ہے

احبابِ منہاج القرآن کو یاد رہے کہ قرآن حکیم اور بائیبل سے انکی پیدائش موسم گرما میں ہونا ثابت ہے اور دسمبر گرمی کا نہیں بلکہ سردی کا مہینہ ہوتا ہے۔. اس کا مصدقہ ثبوت یہ ہے کہ  قصص القرآن کے مطابق جب حضرت مریم علیہ السلام جناب عیسی کی پیدائش کے بعد کھجور کے درخت کے نیچے جا بیٹھیں تو الله تعالی نے انھیں درخت پر لگی پکی ہوئی کھجوریں کھانے کا حکم دیا. یاد رہے کہ کھجوریں موسم سرما میں نہیں بلکہ موسم گرما میں ہی پکتی ہیں. سورۃ مریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ

“پھر درد زہ ان کو کھجور کے تنے کی طرف لے آیا۔ کہنے لگیں کہ کاش میں اس سے پہلے مرچکتی اور بھولی بسری ہوگئی ہوتی. اس وقت ان کے نیچے کی جانب سے فرشتے نے ان کو آواز دی کہ غمناک نہ ہو تمہارے پروردگار نے تمہارے نیچے ایک چشمہ جاری کردیا ہے. اور کھجور کے تنے کو پکڑ کر اپنی طرف ہلاؤ تم پر تازہ تازہ کھجوریں جھڑ پڑیں گی. تو کھاؤ اور پیو اور آنکھیں ٹھنڈی کرو۔ اگر تم کسی آدمی کو دیکھو تو کہنا کہ میں نے خدا کے لئے روزے کی منت مانی تو آج میں کسی آدمی سے ہرگز کلام نہیں کروں گی. (سوره مریم آیت ٢٣-٢٦)۔”downloadقرآن حکیم کے علاوہ قادری صاحب کے معزز دوستوں کی کتاب بائیبل سے بھی ثابت ھے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش مبارک موسم گرما یا موسم بہار میں ہوئی. کیوں کہ بائیبل میں درج پیدائس عیسی علیہ السلام کے مطابق جس روز حضرت عیسی علیہ سلام پیدا ہوئے اس رات کچھ گڈریے اردگرداپنی بھیڑ بکریاں چرا رہے تھے.(انجیل لوقا ٢:٠٨). اب دسمبر کی سخت سردے کے موسم میں کرسمس منانے والےعیسائی حضرات سے کون روشن خیال پوچھے گا کہ دسمبر کی یخ بستہ راتوں میں کون احمق اپنے جانور چراتا ہے؟ اور یہ بات بھی دھیان میں رہے کہ اس قدرکم درجہ حرارت پربھیڑبکریاں یا دوسرے چرندے گھاس نہیں چرتے بلکہ سکڑکر کسی کونے میں بیٹھ جاتے ہیں

؎جو مجتہد ملت ڈیڑھ مٹھ مکمل شرعی داڑھی رکھ کر اس سنت رسول کو کینیڈا کی گوری گود میں جا کر ترشوا کر آدھی مٹھ ( غیر شرعی) کروا دے اسے مجتہد ملت اور عاشق رسول کہلوانے کا حق کیسے پہنچتا ہے؟ یاد رہے کہ قادری صاحب خود بھی اپنے خطبات میں داڑھی مبارک کی فضیلت بیان کرتے رہے ہیں اورداڑھی کے شرعی سائز اوراسے برقرار رکھنے کے پیغام بر رہے ہیں

qadri3قادری صاحب نے پاکستان چھوڑ کر کینیڈا کی شہریت کیوں حاصل کی؟ اپنے سیاسی اتحادی متحدہ قاتل مومنٹ برانڈ الطاف حسین کی طرح پاکستان چھوڑ کر گوری گود میں پناہ کیوں لی؟ جس شخص کو (بقول قادری صاحب) خواب میں آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم 63 برس کی زندگی کی بشارت دے چکے ہوں اسے 63 برس کی عمر سے پہلے موت کا ڈر کیوں، وہ موت سے خوف زدہ کلاشنکوف برادار دستہ اوربلٹ پروف سیکورٹی سسٹمزکیوں رکھے اورسیکورٹی خدشات کی بنا پرپاکستان سےراہ فرارکیوں اختیارکرے؟ کیا بشارت رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم پرایک مجتہد اسلام قرآنی دانشورعاشق رسول کا ایمان اتنا کمزور اور فیک ہے یا سیاسی اور اورذاتی ایمان و اسلام میں فرق ہے؟ پچیس ہزار روپے مالیت کے پہلے پرائز بانڈ نمبر 007800 کی انعامی رقم دو کروڑ پچیس لاکھ روپے حبیب بینک منہاج القرآن برانچ میں طاہرالقادری کے ذاتی اکاؤنٹ میں کیوں اور کیسے ڈپازٹ ہوئی اور پھرکہاں گئی؟

اصل بات کچھ یوں ہے کہ کبھی الیکشن میں تاخیر کا سامراجی برانڈ فارمولا دینے اور کبھی شہدائے ماڈل ٹاؤن کی لاشوں کی سیاست کرنے والے قادری صاحبب ایک ایسی کٹھ پتلی حکومت چاہتےہیں جو اس وقت تک قائم رہے جب تک امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو اپنا اگلا مستند غلام حکمران نہ مل جائے۔ احباب ذرا سوچیے کہ کیا اس فرسودہ وکرپٹ نظام میں 9000 دن میں بھی بھی کسی ایسےشخص کی طرف سے اصلاح ممکن ہے جو کچھ برس قبل صرف ایک انتخابی حلقے کی سیاست میں بری طرح ناکام ھوکر” ہاتھ نہ پہنچے تھو کوڑی” سیاست کو گندہ دھندا قرار دیکر ہمیشہ کیلئےچھوڑنے کا اعلان کرچکا ہو یا پھریہ معاملہ سیاست کے ایک سابقہ ناکام مہرے اورموجودہ کینیڈین شہری کو ان کےسامراجی آقاؤن کی طرف سے دی گئی ایک نئی ذمہ داری، ایک نیا دجالی پلان کا ہے۔۔ قصہ مختصرہمارے ہر ایک سیاسی اورمذہبی لیڈر کوحصول اقدارکیلئے اپنا ایمان، نظریہ، کلمہ و قرآن یا قبلہ وکعبہ بھلا کردین الہی بردارشہنشاہ جلال الدین اکبربننا بھی گوارا ہے۔ ۔۔۔ فاروق درویش

qadri4

اپنی رائے سے نوازیں

About the author

admin

4 Comments

Click here to post a comment

Leave a Reply

  • Janaab app ney ju bi apney khyalaat farmey hein ye app ki apni soch hai app jisay parey likhey log bi jab itne ghandi aur ghatiya sich rakhein gey tu par mere khiyaal mein hamea Allah he hafiz hai app mujy ye batein ke kiya hum as a muslim hazrat Essa (AS) ko Allah ka Nabi nai mantey . Phir app ney kha hai ke Essai Decmber mein ye din mantey hein tu hum ney tu un ko nai kha aur phir kise ko Islam ki asel dekhein hu tu taalaq tu banana parta hai es mein shirak khaan se aa geya es liye janaab Farooq saab zara taasub ki pati ankhoo se utaar kar likhna hu tu likhein please warna apna kemati time zia mat kiya karein

  • Asalam o Alikum
    Main ye kalam para hain our mujy mehsoos ho tha k ye kisi Pagal our Jahil nay lekha hain ya pher is ke demagh main Pusa hain q k jo ye batain kar raha hain ye 100% ghalt hain…; ye sahib shaid mujy pehchaty hain k nai likin main in pehchanta ho our achi tarha our ye be janata ho k ye sahib kis soch k hain ….pher mujy kahe time milah to main zaroor in k bere main kuch batana chahoo ga q k ye mujay par majbor kar diya hain ..ye pher main in ke sath millooo ga Inshallah Geo ke oper our sapot ke sath our jald he …..

    • برادر محترم خالد قادری صاحب !
      صیرف میں ہی نہیں بلکہ ساری قوم اُلامہ طاہر القادری صاحب کو ڈالری صلیبی ایجنٹ اور بھارتی گماشتے الطاف حسین جیسے ملک دشمن عناصر کا سیکنڈ ورژن قرار دے رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ست بسم اللہ سائیں صرف جیو پر ہی کیوں ادارہ منہاج القرآن کے درواہزہ پر مناظرہ رکھتے ہیں اور جیو سمیت سارے نیوز ینلز پر آن لائن کوریج کا بندوبست کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حضور ٹائم ملتا نہیں نکالنا پڑتا ہے جلد کریں تاکہ قوم کو مہناج القرآن میں صلیبی پادریوں کی عبادتوں کا اہتمام کرنے والے دین اکبری گروہ کے سامراج برانڈ عزائم سے آگاہی ہو اور امریکی اسلام کے علمبردار بہروپیوں کے چہرے سے خوش رنگ نقاب اتریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سدا خوش آباد ۔۔۔۔۔

  • اللہ پاکستان پر رحم فرمائے
    ہرپاکستانی کو عقل عطا فرمائے
    یہ سمجھنے میں آسانی فرمائے کہ یہ تمام مشکلات اسی وجہ سے ہیں کہ
    ہم نے اسلام کو مانا ہے عمل نہیں کیا اس کی تعلیمات پر بس
    شیخوں کے اسلام پر عمل کیا جا رہا ہے تو ابھی مزید بےحالی درپیش ہونے کو ہے

Featured

%d bloggers like this: