حالات حاضرہ

سرنامۂ وحشت ہوں مہجورِ رفاقت نئیں : سخنور۔ میم ۔ میم ۔ مغل

سرنامۂ وحشت ہوں مہجورِ رفاقت نئیں
میں عشق کا بندہ ہوں مزدورِ محبت نئیں

سن صوم و صلوٰةِ عشق کب مجھ سے قضا ہے تو
تجھ نین وضو سے ہوں مفرورِ عبادت نئیں

دل سینے میں چیخ اُٹھّا اے دستِ غزال آثار
میں زخم نہیں دل ہوں مقدورِ مسیحت نئیں

محتاج کہاں ہوں اب دُکھ درد کے درماں کا
تجھ ہونے سے ہنستا ہوں مسرورِ اذیت نئیں

جو تیری طبیعت ہے وہ میری طبیعت ہے
اس لوحِ تدارک میں منشورِ وضاحت نئیں

بہتی ہوئی آنکھوں میں ہے جلوہ گہہِ جاناں
صد شوق چلے آؤ یہ طُورِ خجالت نئیں

رَم بھرتے ہوئے آہو دَم بھرتی ہوئی آہیں
اے دشتِ تعلق میں رنجورِ مسافت نئیں

منصور اناالحق است ، محمود انالعشقم
جب چاہے غزل کہہ لوں مجبورِ طبیعت نئیں

( میم۔میم۔مغل)

FAROOQ RASHID BUTT

نام فاروق رشید بٹ اور تخلص درویش ہے، چیف ایڈیٹر پاکستان ڈیفنس ٹائمز، کالم نگار، شاعر اور ویب سائٹس ایکسپرٹ ہیں ۔ آج کل ڈیفنس اینڈ سٹریٹجک ایشوز ریسرچ اینڈ پبلیکیشن کے شعبے سے منسلک ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button