آج صبح وطن کے شاہینوں پاکستانی فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں نے بھارتی جارحیت کا مونہ توڑ جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی مگ طیارے مارے گرائے ہیں ۔ پاکستانی علاقے میں گرنے والے طیارے کے پیراشوٹ سے چھلانگ لگانے والے پائلٹ کو پاکستانی فوجی جوانوں نےگرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ پاکستانی طیاروں کے ائیر ٹو ائیر میزائلوں کا شکار ہونے والا دوسرے بھارتی طیارے کا ملبہ لائن آف کنٹرول کے پار گرا ہے۔ انٹرنیشنل اور پاکستانی میڈیا نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی فضاؤں میں گھس آنے والے تین طیاروں میں سے دو تباہ ہو گئے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ گرفتار کرلیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ نے اپنے علاقے میں در آنے والے طیاروں کیخلاف اپنی حدود میں کارروائی کی ، جس کے بعد ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر اور دوسرا طیارہ مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔
احتیاطی تدابیر کے تحت ملک کے تمام ہوائی اڈوں سے سول طیاروں کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ قوم کے حوصلے بلند ہیں ، عوام جانتے ہیں کہ جنگ کی صورت میں بری فوج کی مدد کیلئے ان شاللہ ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا بمبار سکواڈرن سرگودھا ، کامرہ ، شور کوٹ اور جیکب آباد کے اٹیکنگ ائر بیس پر موجود ہوں گے ۔ افغانستان سے امریکی انخلا اور فوج کی طرف سے سی آئی اے اور بھارتی را برانڈ دہشت گردوں کا نیٹ ورک مفلوج کرنے کے بعد افغان بارڈر پر مصروف فوج اب مشرقی سرحدوں کی حفاظت کیلئے بھی دستیاب ہے۔۔ پاکستان کی امن دوستی ، تحمل اور برداشت کے باوجود بھارتی جارحیت نا قابل برداشت حدود کو چھو رہی ہے۔ جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار یاد رکھے کہ فل وار کی صورت میں بھارتی دعووں کے مطابق اگر بھارتی فوج پورا پاکستان عبور کر کے گوادر جا پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے تو کیا ہم نے ایک سو بیس ایٹمی ہتھیار شو کیسوں میں سجانے کیلئے رکھے ہیں؟
رپورٹ : فاروق درویش
اپنی رائے سے نوازیں
Like this:
Like Loading...
Related
Add Comment