حالات حاضرہ

افغان طالبان بھارتی کرکٹ کے کٹھ پتلیوں کے ساتھ انصاف کریں گے

افغان طالبان کے اقتدار میں جس طرح افغان سرزمین سے بھارتی دہشت گرد نیٹ ورک کا صفایا ہوا ہے۔ اسی طرح افغان کرکٹ کے حلقوں سے بھارتی کٹھ پتلی عناصر بھی پاک ہو جائیں گے


Share this

نائن الیون کے بعد امریکہ اور مغربی اتحاد کے حملوں کے نتیجے میں افغانستان سے بے گھر ہونے والے افغان مہاجرین کو 40 سال تک پالنے والا پاکستان ایک مدت سے کچھ احسان فراموش افغانوں کی انٹی پاکستان سرگرمیوں کا نشانہ بنتا رہا ہے۔ گذشتہ 20 سالوں سے افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے والے بھارت کے کٹھ پتلی افغان عناصر پاکستان میں امن دشمنی سے لیکر بھارتی منصوبہ بندی کے مطابق انٹی پاکستان کرکٹ سازشوں کا حصہ بنتے رہے ہیں۔

افغانستان نے کرکٹ ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈین کرکٹ ٹیم کی ڈوبتی ہوئی نبضوں اور ٹوٹتی ہوئی امیدوں کو بحال رکھنے کیلئے جس انتہائی مشکوک اور دوستانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، اس بد دیانتی کے جواب میں حالات سے مکمل باخبر افغان طالبان حکومت نے بھارت کا آلہ کار بننے والے  افغان کرکٹ بورڈ کے سربراہ عزیز اللہ فضلی کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ افغان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی میر وائس اشرف کو بورڈ کا نیا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے ۔ امید ہے بھارت کے کٹھ پتلی بننے والے افغان کرکٹرز اب شفاف تحقیقات کے بعد انصاف پسند طالبان کے کڑے انصاف سے نہیں بچ پائیں گے۔

آئی پی ایل کے پلیٹ فارم سے بلیک میلنگ کی طاقت کے زور پر دنیا بھر کے کرکٹرز کو اپنی من مرضی کا غلام بنانے والا بھارتی کرکٹ مافیہ  ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکستوں کے بعد جس ڈرٹی سازش کے ذریعے سیمی فائنل تک پہنچنا چاہتا ہے۔ وہ دنیا بھر میں شرفا کا کھیل کہلانے والی کرکٹ کے شائقین پر واضع ہو چکی ہے

امید ہے کہ افغانستان واپس پہنچنے والے افغان کھلاڑیوں سے اس بارے ضرور پوچھ گچھ اور تحقیقات ہوں گی کہ راشد خان اور نوین جیسے کفائتی باؤلرز اپنی روائتی لائن لنتھ کی بجائے مار کھانے والی فرینڈلی باؤلنگ کیوں کرواتے رہے۔ افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نامور سپن باؤلر محمد نبی نے صرف ایک اوور کے بعد باؤلنگ کیوں نہ کروائی۔ اور کس کس فیلڈر نے بھارت کو اتنا بڑا سکور بنوانے میں بھرپور معاونت کی ۔ اس حوالے سے صرف کرکٹ شائقین ہی نہیں خود طالبان حکومت کے ذمہ داران بھی خوب واقف ہوں گے

پاکستان کرکٹ دشمنی کیلئے سری لنکا کرلٹ ٹیم پر دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائینڈ بھارت ہمیشہ پاکستان امن اور کرکٹ کا بدترین دشمن رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ کیخلاف کیخلاف ہزیمت ناک شکست کے بعد بھارت کیلئے آئی پی ایل کرکٹ میں کروڑوں کمانے والے بھارت نواز افغان کرکٹرز نے بھارتی ایما پر جس میچ فکسنگ اور فرمائشی کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ وہ کرپشن کہانی دوبئی کرکٹ سٹیڈیم میں بھارتی پرچم لہرانے والے انٹی پاکستان افغان باشندوں کی حرکتوں اور پاکستان مخالف نعروں سے عیاں تھی۔

یاد رہے کہ افغانوں میں کرکٹ کے فروغ اور افغانستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی پروگرام میں پاکستانی کرکٹ بورڈ کی مالی معاونت اور نامور پاکستانی کھلاڑیوں کا بے مثال کردار شامل رہا ہے۔ لیکن امریکی غلام حامد کرزئی اور انٹی پاکستان اشرف غنی کی بھارت نواز حکومتوں کے ادوار میں پاکستان سے کرکٹ سیکھنے والے یہ احسان فراموش افغانی کرکٹر  اپنے سرپرست بھارتی بک مافیوں اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی انٹی پاکستان سازشوں کے آلہ کار بنے رہے ہیں۔

دنیا میں امن کے خواہاں طبقات کو امید ہے کہ افغان طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد جس طرح کابل سے قندھار تک افغانستان کی سرزمین سے بھارتی دہشت گرد  نیٹ ورک کا صفایا ہوا ہے۔ اسی طرح افغان کرکٹ کے حلقوں سے بھارتی کٹھ پتلی عناصر بھی پاک ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ کرکٹ میں ہار جیت اتفاقات اور قسمت کا کھیل ہے۔ ہم دعا گو اور پر امید ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل اور فائنل میں کسی بھی ٹیم کیخلاف موجودہ فارم کیساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

تحریر : فاروق درویش ۔ واٹس ایپ ۔03324061000۔


پاکستانی جے ایف 17 اور بھارتی تیجاس کے بارے میرا یہ کالم بھی پڑھیں

گلوبل ڈیفنس مارکیٹ میں پاکستانی جے ایف ۔ 17 نے انڈین تیجاس کو شکست دے دی


Spread the love

FAROOQ RASHID BUTT

عالمی امن اور اتحاد بین المسلمین کا پیامبر ، نام فاروق رشید بٹ اور تخلص درویش ہے، سابقہ بینکر ، کالم نویس ، بلاگر ، شاعر اور ویب پورٹل اینڈ کمرشل سائٹس ایکسپرٹ ہوں۔۔۔۔ آج کل ڈیفنس اینڈ سٹریٹجک ایشوز ریسرچ اور ہوٹل مینجمنٹ کے پیشہ سے منسلک ہوں ۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Back to top button