حالات حاضرہ

طالبان نے پنج شیر کے بھارتی ایجنٹوں کو چار گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا

افغانستان میں شکست خوردہ امریکی اور مغربی مبصرین اور ان کے اتحادی بھارتی عناصر کی طرف سے طالبان کیخلاف پروپیگنڈا مہم عروج پر ہے


Share this

طالبان نے  پنج شیر میں سابق افغان صدر اشرف غنی کے بھارتی ایجنٹ نائب صدر امر اللہ سیف اور احمد شاہ کی مذاحمتی ملیشیا کو ہتھیار ڈالنے کیلئے چار گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ سابقہ نائب صدر  امر اللہ سیف نے گذشتہ ہفتے کابل سے فرار ہو کر پنج شیر میں پناہ لے رکھی ہے۔

وادی پنج شیر میں اختلافات کے پر امن حل کیلئے مذاکرات میں ناکامی کے بعد طالبان نے اپنےعسکریت پسندوں کو چار گھنٹے کے الٹنی میٹم کا وقت ختم ہوتے ہی حملہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

یادرہے کہ طالبان کے ہاتھوں قتل ہونے والے افغان جنگجو سردار احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے احمد شاہ نے پہلے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن اب وہ اپنے صلح جوئی کے فیصلہ سے دست بردار ہو کر بھارت کی شہہ پر وادی پنج شیر میں روپوش ہونے والے سابق صدر اشرف غنی کے نائب امر اللہ سیف کے ساتھ مل کر طالبان سے مقابلے کی تیاری کر رہا ہے

طلبان کے مسلح دستے پنج شیر میں بھارتی ایجنٹس کیخلاف فیصلہ کن معرکہ کیلئے مشہور طالبان کمانڈر قاری فصیح کی قیادت میں وادی پنجشیر کا محاصرہ تنگ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے مطابق طالبان  نےوادی پنج شیر علاقے کی چھ چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ ہم نے صرف گیارہ دنوں میں 38 صوبے فتح کئے ہیں۔ ہم نے پنجشیر میں امن کیلئے مذاکرات کے ذریعے ہر ممکن کوشش کی ۔ لیکن اب امن کے دشمنوں اور بھارت یا امریکہ کے کٹھ پتلی عناصر کو خبر ہونی چاہئے کہ ہم پنج شیر کو صرف گیارہ گھنٹوں میں فتح کر سکتے ہیں۔

امریکی پریس ، بھارتی میڈیا اور بھارتی ویر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھارتی ایجنٹ امر اللہ سیف اور احمد شیر کی حمایت کر رہے ہیں۔ افغانستان میں شکست خوردہ امریکی اور مغربی مبصرین اور ان کے اتحادی بھارتی عناصر کی طرف سے طالبان کیخلاف پروپیگنڈا مہم تیز تر ہو رہی ہے۔


افغان طالبان کی فتوحات کے بارے میرا یہ کالم بھی پڑھیں

ویت نام کی گوریلا وار سے جدید طالبان کی یلغار تک


پاکستانی ایٹمی میزائل پاور کے بارے میرا یہ کالم بھی پڑھیں

بھارتی براس ٹیک سے ایٹمی میزائیل ، جے ایف 17 تھنڈر اور الخالد ٹینک تک

اپنی رائے سے نوازیں

Spread the love

FAROOQ RASHID BUTT

عالمی امن اور اتحاد اسلامی کا پیامبر ، نام فاروق رشید بٹ اور تخلص درویش ہے، سابقہ بینکر ، بلاگر ، شاعر اور ورڈ پریس ایکسپرٹ ہوں ۔ آج کل ہوٹل مینجمنٹ کے پیشہ سے منسلک ہوں ۔۔۔۔۔

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button