بین الاقوامیسیکولرازم اور دیسی لبرل

امریکی اور روشن خیال مغرب کے ناقابل اشاعت کرتوت

ہم جاہل انسان سہی لیکن امریکی اور مغربی گوروں کی طرح مہذب تعلیم یافتہ اور لبرل حیوان نہیں


Share this

احباب یہ جاننے کیلئے کہ عادت خصلت اور جبلت میں فرق کیا ہے، بلی، کبوتر، چوہے اور کتے کا ایک ایک دن کا نومولود بچہ الگ الگ پنجروں میں ایک ایسے بند کمرے میں رکھ کر پالیں جہاں کھانے پپیے کی ہر نعمت اور سہولت موجود ہو۔ جب یہ جانور اپنی بلوغت کی عمر کو پہنچ جائیں ان  کو ایک ساتھ پنجروں سے آزاد کر دیں۔ قابل دید تماشہ یہ ہو گا کہ بلی  کھانے پینے کی تمام نعمتیں  چھوڑ کر  چوہے کی طرف دوڑے گی، کبوتر بلی کو دیکھ کر اپنی آنکھیں بند کر لے گا اور کتا بھونکنے لگے گا۔ یاد رہے کہ  اس بلی، چوہے، کبوتر یا کتے نے نہ تو اپنے ماں باپ کو ایسا کرتے دیکھ کر ان سے تربیت لی اور نہ ہی کسی اور نے انہیں ایسا کرنا سکھایا۔

تو سوال اٹھتا ہے کہ شیر کی خالہ نے کھانے پینے کیلئےدستیاب تمام اشیا چھوڑ کر شکار کیلئے صرف چوہے کا ہی انتخاب کیوں کیا اور چوہے نے بلی کو دیکھ کر دوڑ کیوں لگائی؟ کبوتر نے بلی سے بچنے کیلئے اڑ کر کمرے میں موجود الماری پر جا بیٹھنے کی کوشش کی بجائے اپنی آنکھیں بند کر کے یہ کیوں سمجھ لیا کہ گویا اب بلی اسے نہیں دیکھ رہی اور وہ محفوظ ہے اور کتا ان سب کو دیکھ کر کیوں بھونکا؟ تو اس سوالات کا انتہائی مختصر ایک ہی جواب یہ ہے کہ ہر ذی روح کے ساتھ ایک ناقابل تبدیل حقیقت جڑی ہے۔ فطرت کی عطا کردہ اسی چیز کا نام ہے “جبلت” اور یہی جبلت بلی کو سب کچھ چھوڑ کر چوہا کھانے، کبوتر کو آنکھیں بند کرنے اور کتے کو بھونکنے پر مجبور کرتی ہے۔ دنیا کی کوئی سائینس کوئی مادی و روحانی علاج کسی ذی نفس کی اس جبلت کو ہرگز تبدیل نہیں کر سکتا جو اس کی پیدائش کے ساتھ پیدا ہو کر تا دم مرگ  اس کے فطری کردار سے جڑی رہتی ہے ۔

مغربی تہذیب کی عریانیت کے علمبردار سیکولر المعروف دیسی انگریز میری تحریروں پر واویلا مچانے سے قبل اس بات کا خیال رکھیں کہ صرف  پاکستانی دانشور اور ادیب ہی نہیں خود امریکی اور مغربی لوگ بھی امریکی اور مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے جنسی جرائم اور تعفن آمیز اخلاقی گراوٹ کے حوالے سے بہت کچھ لکھتے ہیں۔ لیکن شاید ہمارے لبرل دوست یہ نہیں جانتے کہ گوروں کے یہ تمام کالے کرتوت اور “مہذب انداز ” کسی ماحول کی اثراندازی یا خنزیرخوری کا نتیجہ ہونے سے زیادہ ان کی جبلت میں شامل ہو چکے ہیں۔

آئین سٹائین اور لینن کے پیروکار اس فطری سائینس کو نہیں مانیں گے مگر میرا ماننا ہے کہ ان نام نہاد “مہذب” امریکیوں اور جدید مغربی لوگوں کیلئے سیکس بالکل ایسے ہی ہے جیسے کہ ہم پاکستانیوں کیلئے بھوک میں کھانے پینے کی خواہش۔ ہم پاکستانیوں کو چلتے پھرتے بھوک لگے تو سڑک پر کسی ریڑھی سے نان چنے کھا لیتے ہیں۔ طلب ہو تو فٹ پاتھی ہوٹل پر چائے پی لیتے ہیں۔ دفتر میں بیٹھے بھوک ستائے تو چائے کے ساتھ بسکٹ بھی ایک نعمت ہوتا ہے اور اگر رات گھر والی نے کچھ پکایا نہ ہو تو بچوں کو لیکر کے ایف سی یا بار بی کیو پلیس چلے جاتے ہیں۔ رات انٹرنیٹ پر بیٹھے بھوک ستائے تو بیوی بہن یا بیٹی جو بھی جاگ رہی ہو اس سے فریج میں رکھا ہوا کھانا گرم کرنے یا کافی بنانے کی فرمائش کر دی جاتی ہے۔

بالکل اسی طرح امریکی اور مہذب مغربی لوگوں کو چلتے پھرتے  جنسی جنون چڑھ جائے تو فٹ پاتھ  سے گوری مٹیار کو جز وقتی سہیلی بنا لیتے ہیں۔ دفتر میں طبیعت پھڑک اٹھے تو خوبصورت سیکریٹری ہمہ وقت دستیاب ہوتی ہے۔ رات اپنی بیوی کے ساتھ موڈ نہ ہو تو شہر میں بیسیوں قحبہ خانوں کی سہولت موجود ہوتی ہیں۔ حتیٰ کہ اگر رات بیوی سو چکی ہو تو گھر میں موجود جو بھی محرم یا نا محرم ہاتھ لگے اسی سے مطلوبہ جسمانی تسکین حاصل کرنا ایسے ہی ہے جیسے ہمارے لئے فریج میں پڑے ہوئے ٹھنڈے گاجر کے حلوے کو اوون میں گرم کر کے کھا جانا۔

 یوں کہنا چاہیے کہ ہم پاکستانیوں کو جب بھوک لگی جہاں بھوک لگی وہیں اسی وقت جو چاہا جیسا چاہا سرعام یا چھپ کرکھا پی لیا اور دو دن بعد یاد بھی نہیں کہ کس فٹ پاتھ کی کس ریڑھی یا بازاری ہوٹل پر بھوک مٹائی تھی ۔امریکہ اور مغرب میں بالکل ایسی ہی تعریف  جنسی تعلق کی ہے۔ جہاں چاہا، جب چاہا، جیسے چاہا، سرِ عام یا چھپ کر، جس کے ساتھ چاہا (جنس یا رشتوں کی بھی کوئی قید نہیں) ٹھنڈے ٹھار اور سیر و سراب ہو گئے اور پھر دو دن بعد یاد ہی نہیں کہ کس رنگ رنگیلی مٹیار یا خوبرو نوجوان سے محبتوں کی پینگیں بڑھائی تھیں۔

شاید کچھ لوگوں کو محرم اور نا محرم کے ہاتھ لگنے کے جملوں پر حیرت ہوئی ہو، لہذا وضاحت کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔ احباب ہمارے  ” تاریک خیال ” قرار دیے جانے والے مسلم معاشرے میں ماں ، بہن اور بیٹی سمیت تمام محرم رشتے عزت وغیرت اور تقدس کی علامت مانے جاتے ہیں،  لیکن رشتوں کے تقدس سے ناآشنا مغربی تہذیب  کے “مہذب جانوروں ” کیلئےعورت کی ذات صرف  جنسی تسکین کے حصول کا ایک ٹول یا ذریعہ ہے۔ تاریخ کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ مغربی تہذیب دراصل اس فرعونی تہذیب کی غلاظت آلودہ تقلید کا شکار ہے ، جس میں محرم رشتوں سے قبیح جنسی تعلقات اور بہن بھائی کی شادیاں رواج عام تھیں۔

 خیال رہے کہ ہمارے مشرقی معاشرے کا حسن یہ ہے کہ اس معاشرے میں ہماری عورت جوں جوں عمر رسیدہ  ہوتی ہے،  اس معاشرت میں اس کی عزت  و احترام اور مرتبہ  اور بھی معتبر تر ہوتا چلا جاتا ہے۔ مشرقی عورت ماں بن کر معزز بنتی ہے،  اور جب ماں سے  نانی اور دادی بنتی ہے تو خاندان اور معاشرے کیلئے محترم سے  محترم تر ہو جاتی ہے۔ مگر اس کے کلی برعکس مادر پدر آزاد مغربی معاشرے میں عورت جوں جوں بوڑھی یا دوسرے لفظوں میں ” آؤٹ آف سیکس ” ہوتی ہے،  خاندانی نظام اورمعاشرے میں اس کی اہمیت اور ضرورت کم تر ہوتی چلی جاتی ہے ۔ اور  پھر وہ  ان “کیئر ٹیکر ہومز” میں پہنچا دی جاتی ہے جہاں اس کی اولاد  اسے کبھی کبھار یا سال بعد صرف مدر ڈے اور فادر ڈے وغیرہ جیسے دن  پر ہی ملنے جاتی ہے۔

 جنسی جرائم کی غلیظ ترین حالت یعنی  خون کے رشتوں  سے آزادانہ  جنسی تعلق میں بھی اپنی ہی بائیبل کے اسباق بھول جانے والے امریکی اور نام نہاد مہذب مغربی ممالک غلالت کی اس آخری حد کو چھو چکے ہیں جس کا  انجام بالآخرعذاب الہی ہی ٹھہرتا ہے۔ اس  بد فعلی  کے عادی معاشرے کی بدترین مثال مہذب اور تعلیم یافتہ مغرب کا ایک ترقی یافتہ ملک ہالینڈ ہے جہاں ہر طرح کےغیر قانونی جنسی تعلقات کو مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے۔ مغربی تہذیب کے نمائیدہ ہالینڈ کے معاشرےکی اخلاقی گراوٹ اور بے غیرتی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ” فری ریلیشن” قانون کے مزے لوٹنے والے اس گورے ملک میں بغیرشادی کے حاملہ ہونے والی لڑکیوں کی تیس فیصد سے زائد تعداد اپنے ہی سگے باپ یا بھائی کے گناہ کا بوجھ اٹھائے پھرتی ہیں۔

یہ بیان کرتے ہوئے بھی شرم محسوس ہوتی ہے کہ پاکستان کے میڈیا اور میرا جسم میری مرضی کے نعرے کی علمبرفار این جی اوز  کے محبوب، مہذب اور تعلیم یافتہ مغرب میں بے زبان اور معصوم جانوروں کی عین جنسی تقلید اور ہر حد سے تجاوز شدہ بے حیائی ہی مہذب ہونے کی اولین شرط اور خاص نشانی تصور کی جاتی ہے۔ تو   پھر ہم کیوں نہ کہیں کہ اگر امریکہ اور مغرب کی اعلی ترین تعلیم اور عالیشان یونیورسٹیوں کی اعلی و عرفی پیداوار یہی متعفن نظام ، یہی آلودہ معاشرت اور ایسی کریہہ الصفت بگڑی نسل  ہے۔ تو صد شکر کہ ہمیں ہمارے ٹوٹے پھوٹے ٹاٹوں والے سکول اورجہالت قبول ہے۔

پاکستان میں کسی دینی مدرسے میں  جنسی زیادتی  کے واقعے پر    شور مچانے والے روشن خیال  لوگ  اپنے پسندیدہ مغرب کے غلاظت آلودہ  کلچر کا آئینہ دیکھیں ۔ آج  بھی پاکستان میں جنسی  جرائم کی شرح امریکہ اور یورپ سے  ہزار گنا کم ہے۔  صد شکر  کہ  ہم دقیانو سی تاریک خیال اورجاہل بنیاد پرست انسان ہیں لیکن انسانیت کے نام پر جنسی بے راہ روی سےانسانیت کی تذلیل نہیں کرتے۔ صد شکر کہ ہم امریکیوں اور مغربی گوروں کی طرح مہذب، تعلیم یافتہ اور روشن خیال جانور نہیں ۔ ۔

فاروق درویش واٹس ایپ  — 03224061000


سیکولر لبرلز کے بارے میرا ذیل کے لنک پر یہ کالم بھی پڑھیں

دیسی لبرلز اور بدیسی سیکولرز کا گورکھ دھندا


Spread the love

FAROOQ RASHID BUTT

عالمی امن اور اتحاد بین المسلمین کا پیامبر ، نام فاروق رشید بٹ اور تخلص درویش ہے، سابقہ بینکر ، کالم نویس ، بلاگر ، شاعر اور ویب پورٹل اینڈ کمرشل سائٹس ایکسپرٹ ہوں۔۔۔۔ آج کل ڈیفنس اینڈ سٹریٹجک ایشوز ریسرچ سے منسلک ہوں ۔۔۔۔۔

6 Comments

  1. very good apprecaiting ALLAH sub ko is per Amal karne ki toufeeq Atta Farmay ta k Maghrib ki Naqal chor ka Apne Peyary Deen -e- Islam ki taraf lot jaye Aameen.

  2. مغربی دنیا کے کئی ممالک بشمول فن لینڈ جہاں میں سکونت پذیر ھوں، سے ایسی کئی کہانیوں اور واقعات کا گواہ ھوں جہاں نوجوان گوری دو شیزاؤں نے اپنے باپ یا بھائی کی جنسی ھوس کا نشانہ بننے کے مکروہ واقعات اور گورے نوجوان لڑکوں نے اپنی ماں کی شیطانی ھوس کا نشانہ بننے کا ذکر کیا.

  3. IMO, very one sided, ignorant and narrow minded view. There are all kinds of people exits everywhere in the world, all kind of good/bad activities happen everywhere in the world, somewhere hidden somewhere more to the surface.

  4. اللہ آپ کی اس کاوش میں معون و مددگار ہو۔۔۔.
    اس صفحے پر صحٰح معنوں میں تحریریں ملک و قوم اور بین الاقوامی حالت اور واقعات پر جائزہ پیش کرتی ہیں۔۔.

Leave a Reply

Back to top button