سیکولرازم اور دیسی لبرل

گستاخ ِ نبی فتنہ و فنکار پہ لعنت : فاروق درویش

سامراج و مغرب ،اور فرانس کے گستاخانِ رسالت اور ان کے حواریوں کے نام ہر پاکستانی کا پیغام

گستاخ ِ نبی فتنہ و فنکار پہ لعنت
بدبخت صلیبی ترے افکار پہ لعنت

ہر شاتمِ قران پہ افلاک کی پھٹکار
توہین ِ رسالت کے سزاوار پہ لعنت

جو ذات ہے عشاق کے ایمان کا محور
اس ذات کے دشمن سگ ِسنسار پہ لعنت

ہر  دورِ صدآشوب کی سرکار پہ لعنت
ہر ننگِ وطن شاہ کے دربار پہ لعنت

افلاس کی قبروں سے یہ آتی ہیں صدائیں
لاشوں سے سجے بھوک کے بازار پہ لعنت

بک جائے جہاں دخترِ مشرق سر بازار
اس محشرِ عصمت کے خریدار پہ لعنت

جب نوحہ ء بلبل پہ گلابوں کے ہوں ماتم
پھر کیوں نہ کریں والیء گلزار پہ لعنت

جب خلقِ خدا راج کرے بن کے گداگر
کر کاسہ و کشکول کے انبار پہ لعنت

اے فتنہ ء افرنگ کی حرفت کے مصاحب
اے دست ِ فرنگی ترے کردار پہ لعنت

سلطانی ءجمہور کہ اغیار کا منشور
دو رنگی ءمے خانہ و میخوار پہ لعنت

مفرور وطن دہشتِ اغیار کے کرتار
ہر فتنہ ء مغرب کے وفادار پہ لعنت

سن دیس بھگت نعرہء دم مست قلندر
اس دھرتی کے ہر قاتل و غدار پہ لعنت

درویش ؔ  فقیروں پہ سدا رحمتِ افلاک
محلوں میں بسے زر کے خریدار پہ لعنت

فاروق درویش


مغرب کی گستاخانہ روش ے بارے میرا یہ کالم بھی پڑھیں

مذہب اور چارلی ایبڈو برانڈ تہذیبوں کا ٹکراؤ ۔۔ تیسری عالمی جنگ ؟

FAROOQ RASHID BUTT

نام فاروق رشید بٹ اور تخلص درویش ہے، چیف ایڈیٹر پاکستان ڈیفنس ٹائمز، کالم نگار، شاعر اور ویب سائٹس ایکسپرٹ ہیں ۔ آج کل ڈیفنس اینڈ سٹریٹجک ایشوز ریسرچ اینڈ پبلیکیشن کے شعبے سے منسلک ہیں

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button